اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے بزرگ شیعہ عالم دین اور شہر سائیڈن کے امام جمعہ ’’ آیت اللہ عفیف النابلسی ‘‘نے کہا ہےکہ چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے سے امریکہ کی شکست اور ایرانی قوم کے ارادوں کو پست کرنے میں امریکہ کی ناکامیوں کی عکاسی ہوتی ہے ۔
انہوں نےکہا ہے کہ جوہری معاہدہ اقتصادی و معاشی پابندیوں کو ہٹانے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس میں عالمی سطح پر ایران کو ایک عظیم قوت اوراسکے جوہری پروگرام کو قانونی طور پر تسلیم کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے علاقے و دنیا پر اسٹریٹجیک اثرات مرتب ہوں گے اور اس معاہدے سے مقاومتی محو رکے کردار و دفاع میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔
انہوں نے کہا ہےکہ ویانا میں طے پائے گئے معاہدے سے امریکہ کی شرمناک شکست اور ایران کے جائیز مطالبات کے خلاف موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کی عکاسی ہوتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲